بالی ووڈ‘ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کو اکشے کمار کی وردی نیلام کرنے پر تنقید کا سامنا

منگل 1 مئی 2018 15:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2018ء) بالی ووڈ کی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کو اپنے شوہر اکشے کمار کی فلم رستم میں پہنی گئی وردی نیلام کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ ٹوئنکل کھنہ کے ٹوئٹ پر عوام کا ردعمل دیتے ہوئے کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کی وردی کو نیلام کرنا ان کی توہین ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے سپر سٹار اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں فلم رستم میں پہننے والی بھارتی بحریہ کی اصلی وردی کی نیلامی کا اعلان کیا تاکہ نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی کو جانوروں کے تحفظ اور فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکے تاہم اکشے کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے ان کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ نے بھی اپنے انسٹا گرام پر اکشے کی وردی کی نیلامی کا اعلان کیا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :