خفیہ شادی کی باتیں ‘ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے تمام افواہوں کو رد کردیا

منگل مئی 15:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی خفیہ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے تمام افواہوں کو رد کردیا۔ چند روز قبل پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ بھارتی ریاست آسام میں اپنے محافظوں کے ساتھ نظرآرہی تھیں۔

(جاری ہے)

تصویر دیکھنے میں تو بالکل عام سی تھی تاہم اس عام سی تصویر نے اس وقت ہلچل مچادی جب کسی سوشل میڈیا صارف نے پریانکا کے ہاتھ میں بالکل ویسی ہی جیولری دیکھی جیسی بھارت میں شادی شدہ خواتین پہنتی ہیں اور اسے منگل سوتر کہا جاتا ہے۔

اس کے بعد میڈیا میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی کہ پریانکاچوپڑا خفیہ طور پر شادی کرچکی ہیں۔تاہم جب یہ خبر میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوگئی تو پریانکا کو خود سامنے آکر وضاحت کرنی پڑی۔ اداکارہ نے ان افواہوں کی تردیدکیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور اپنی خفیہ شادی کی تردید کرتے ہوئے کہا افواہیں بہت زیادہ گردش کررہی ہیں، لیکن میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ یہ نظر کا دھاگا ہے، میں جب بھی شادی کروں گی سب کو بتا کر کروں گی۔ اور یہ بالکل بھی خفیہ نہیں ہوگی۔