پاکستانی باﺅلنگ اٹیک انگلش ٹیم سے اچھا ہے: محمد زاہد

منگل 1 مئی 2018 15:41

پاکستانی باﺅلنگ اٹیک انگلش ٹیم سے اچھا ہے: محمد زاہد
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2018ء) سابق قومی فاسٹ باﺅلر محمد زاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس انگلش ٹیم سے زیادہ بہتر باﺅلنگ اٹیک موجود ہے ، قومی ٹیم کو باﺅلنگ کی بجائے بیٹنگ کے شعبے میں زیادہ پریشانی لاحق ہو گی ، اس شعبے کی کارکردگی دراصل نتائج پر اثر انداز ہو گی۔

(جاری ہے)

سابق فاسٹ باﺅلر کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ کیخلاف میچ میں انہیں پاکستان کیلئے کوئی بڑا چیلنج نظر نہیں آتا جسے آسانی سے جیت لیا جائے گا کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ مختصر فارمیٹ سے قدرے مختلف کھیل ہے۔

محمد زاہد کا مزید کہنا تھا کہ بڑی ٹیم کیلئے چھوٹے حریف کیخلاف کھیلنا دباﺅکا باعث بنتا ہے کیونکہ چھوٹی ٹیم کے پاس کھونے کو کچھ نہیں ہوتا اور آئر لینڈ بھی ہوم کنڈیشنز میں کھیل رہی ہے، گرین شرٹس کا اصل امتحان انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :