ایک بھائی نے نواز شریف کو رام کر رکھا ہے جب کہ دوسرا بھائی عمران خان کی آنکھ کا تارا بنا ہوا ہے

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل مئی 15:44

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔01 مئی 2018ء) معروف کالم نگار مظہر برلاس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی جس نشست سے پی ٹی آئی رہنما اسد عمرکوجتوایا گیا تھا۔اگر اس باربھی وہاں سے ٹکٹ دیا گیا تو پی ٹی آئی کے لئے یہ سیٹ جیتنا مشکل ہوجائےگا۔تفصیلات کےمطابق معروف صحافی وکالم نگار مظہر برلاس کا اپنے ایک کالم ’ گیارہ نکات مگر؟‘ میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما اسد عمرکو اقتصادیات کا کچھ پتا نہیں۔

اسد عمر کے کریڈٹ میں صرف یہ ہے کہ وہ ایک کمپنی میں ملازم تھا۔

(جاری ہے)

دوسرا کریڈٹ یہ ہے کہ وہ ہتھیار ڈالنے والے جنرل عمر کا بیٹاہے اورتیسرا کریڈٹ یہ ہے کہ وہ گورنر سندھ کا بھائی ہے۔ مظہر برلاس کا مزید کہنا ہے کہ بڑے فنکار لوگ ہیں یہ۔ ایک بھائی نے نواز شریف کو رام کر رکھاہے جب کہ دوسرا بھائی اسد عمر عمران خان کو حسین خواب دکھا کر عمران خان کی آنکھ کا تارا بنا ہوا ہے۔ اسلام آباد کی جس نشست سے اسد عمرکوجتوایا گیا تھا۔اگر اس باربھی وہاں سے ٹکٹ دیا گیا تو پی ٹی آئی کے لئے یہ سیٹ جیتنا مشکل ہوجائےگا۔یاد رہے اسد عمر کے بھائی محمد زبیر پاکستان مسلم لیگ ن کا حصہ ہیں اور موجودہ گورنر سندھ بھی ہیں۔