بچوں سے جنسی زیادتی میںملوث پوپ کے معتمد کارڈینل پر مقدمہ چلے گا

کارڈینل کو آسٹریلیا میں بچوں سے جنسی زیادتی کے الزامات پرعدالت پیش ہونا پڑے گا،ویٹی کن سٹی

منگل 1 مئی 2018 15:50

ویٹی کن سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء)ویٹیکن میں اب تک مالیاتی امور کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دینے والے کارڈینل جارج پًیل کو اپنے وطن آسٹریلیا میں بچوں سے جنسی زیادتی کے الزامات کے تحت ایک عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میلبورن کی ایک عدالت نے کئی ماہ تک ان الزامات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا کہ اس وقت 76 سالہ کارڈینل پًیل کے خلاف باقاعدہ مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

پاپائے روم کے قریبی معتمد اور ویٹیکن کے چھٹی پر بھیج دیے گئے مالیاتی امور کے سربراہ کے طور پر جارج پًیل کلیسائے روم کے اب تک کے وہ اعلیٰ ترین عہدیدار ہیں، جنہیں اپنے خلاف بچوں سے جنسی زیادتیوں کے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان پر الزام ہے کہ وہ ایک نوجوان پادری اور پھر آرچ بشپ کے طور پر بھی ایسے مبینہ جرائم کے مرتکب ہوئے تھے۔