سان فرانسسکوکے گولڈن گیٹ برج ٹاور کے معائنے کا کام شروع

بہادر نوجوان رسیوں سے لٹک کر پل کے بلند و بالا ٹاورز پرکام انجام دے رہے ہیں،رپورٹ

منگل 1 مئی 2018 15:50

سان فرانسسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء)امریکی شہر سان فرانسسکو کے مشہور گولڈن گیٹ برج کے سالانہ معائنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس میں بہادر نوجوان رسیوں سے لٹک کر پل کے بلند و بالا ٹاورز پرکام انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق معائنے کے لئے ترتیب دئیے گئے کریو میں شامل یہ نوجوان نہ صرف پٴْل میں لگے زنگ ، خرابیاں اور ٹوٹ پھوٹ کا بغور اور باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں اور انہیں درست بھی کر رہے ہیں۔تاکہ پٴْل استعمال کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔