قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کیلئے سندھ کی مرد اور خواتین ٹیموں کا اعلان

منگل 1 مئی 2018 16:00

اسلام آباد۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن نے قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کیلئے سندھ کی مرد اور خواتین ٹیموں کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اعجازالحق نے بتایا کہ خواتین ٹیم میں قرةالعین (کپتان)، نایاب رضیہ(نائب کپتان)، سکینہ مودی، یسرا شعیب، سمبل زہرہ، شبانہ معین، کاشیہ بٹ، کرینہ، حمیرا ھما، کنول عمر اور کرن شامل ہیں جبکہ اعجازالدین منیجر اور کنزہ بلوچ کوچ ہونگی۔

مردوں کے ٹیم میں حمودالرحمن(کپتان)، شاز غوری (نائب کپتان)، علی رضا، غضنفر، محمد خاور، محمد اویس، حسن علی، حماد خان، ہیری اور محمد عریب شامل ہیں جبکہ اعجازالدین کو منیجر اور منصور بیگ کو کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ چیمپئن شپ 4 مئی سے 7 مئی تک اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :