Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو گیارہ نکات پیش کرنے سے پہلے صوبہ خیبر پختونخوا میں تبدیلی لانا چاہئے، میاں جاوید لطیف

منگل 1 مئی 2018 16:00

اسلام آباد ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو گیارہ نکات پیش کرنے سے پہلے صوبہ خیبر پختونخوا میں تبدیلی لانا چاہئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبے کی ترقی اور فلاح وبہبود کیلئے کچھ نہیں کیا اور یہ لوگ کرپشن میں ملوث رہے ہیں۔

عمران خان نے مینار پاکستان میں تقریر میں کہاکہ صوبہ میں کئی نئے تعلیمی مراکز کی تعمیر کی ہے جو بالکل جھوٹ ہے وہ تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات لانے پر مکمل ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے قول وفعل میں تضاد ہے اور سیاسی مخالفین کے خلاف گندی زبان استعمال کی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات