نجی سکولزکافیسوں سے متعلق پشاورہائیکورٹ میں نظرثانی درخواست دائرکرنیکافیصلہ

ریگولیٹری اتھارٹی کے حالیہ فیصلے تعلیمی ایکٹ سے متصادم ہیں،سکولوں پر چھاپے قابل مذمت ہیں،عقیل رزاق

منگل 1 مئی 2018 16:00

پشاور۔یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) حًب آف پرائیویٹ ایجوکیشن(ایچ او پی ای)کے صوبائی صدر عقیل رزاق نے کہاہے کہ نجی سکولزریگولیٹری اتھارٹی کے حالیہ اقدامات تعلیمی ایکٹ سے متصادم ہیں ،فیسوں سے متعلق عدلیہ کے فیصلوں میں ابہام پایاجاتاہے جس کیلئے آئندہ چند روزمیں پشاورہائیکورٹ میں نظرثانی رٹ پٹیشن دائر کی جائے گی۔

اپنی زیرصدارت تنظیم کے عہدیداروں کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران عقیل رزاق نے ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے پرائیویٹ سکولوں پرچھاپوں کی مذمت کی اور کہاکہ ریگولیٹری اتھارٹی نجی سکولوں کیساتھ زیادتی پر اترآئی ہے عدلیہ کے فیصلوں کو ڈھال بناکر ریگولیٹری اتھارٹی سکولزمالکان کی تضحیک کاسلسلہ بندکرے ،اتھارٹی کے فیصلے تعلیمی ایکٹ سے متصادم ہیں جس کیخلاف جلد ہی پشاورہائیکورٹ سے رجوع کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کاکام قانون سازی اورقانون پر نظر رکھناعدلیہ کاکام ہے ہم کسی بھی ماورائے قانون فیصلوں کوقبول نہیں کرینگے،ایم ڈی ریگولیٹری اتھارٹی کے حالیہ نوٹیفکیشن کیخلاف پشاورہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کررہے ہیں۔انہوں نے پرائیویٹ سکولزانتظامیہ کوہدایت کی کہ وہ ایک ماہ تک انتظارکرلیں اور بچوں سے چھٹیوں کی فیس وصول نہ کریں امیدہے کہ عدالت انکے حق میں فیصلہ دیگی۔

متعلقہ عنوان :