موزئی قبیلے کی واپسی آج سے شروع ہوگی ،پی اے اورکزئی ایجنسی

منگل 1 مئی 2018 16:00

ہنگو۔یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) اورکزئی ایجنسی کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔بعض علاقوں میں نئے سروے کا جلد آغاز کیا جائے گا ۔بیزوٹ اور محمد زئی قبیلے کی حد بندی کا تنازعہ حل کرنے سمیت علی خیل اور آفریدی قبیلے کے درمیان پہاڑی تنازعہ کے سلسلے میں پی اے خیبر ایجنسی کو آگاہ کیا ہے جس کو بھی بہت جلد حل کیا جائے گاجبکہ ماموزئی قبیلے بشمول اپر اورکزئی کے بند پانچ گائوں کے بھی بہت جلد واپسی کا آغاز ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی خالد اقبال وزیر نے اورکزئی قبائل کے گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔گرینڈ جرگہ میں متحدہ قبائل پارٹی کے مرکزی وائس چیئر مین ملک حبیب نور اورکزئی اور قبائلی عمائدین کثیر تعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

پی اے اورکزئی خالد اقبال وزیر نے کہا کہ ماموزئی قبیلے کی واپسی آج سے شروع ہوگی اور ڈبوری ملاخیل قبیلے کی بند علاقوں کی متاثرین کی واپسی بھی ماموزئی قبیلے کی واپسی کے ساتھ فیز ٹو میں شروع کی جائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ اورکزئی ایجنسی بیزوٹ قبیلے اور کوہاٹ محمد زئی قبیلے کے درمیان حد بندی کا تنازعہ بہت جلد حل کیا جائے گا جبکہ اپر اورکزئی علی خیل اور آدم خیل آفریدی قبیلے کے پہاڑی تنازعہ کے حوالے سے پی اے خیبر ایجنسی کو آگاہ کیا ہے جس کا بہت جلد حل نکالا جائے گا۔ جرگے کے دوران اورکزئی قبائل نے مسائل کے انبار لگا دئیے جس کو پولیٹیکل ایجنٹ نے جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ جرگے کے دوران قبائلی عمائدین نے پی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام مسائل جلد حل ہونے کی امید ظاہر کی۔

متعلقہ عنوان :