ہنگو، پیسکو کا کنڈہ کلچر کے خلاف کریک ڈاون جاری،لاکھوں کی ریکوری

منگل مئی 16:00

ہنگو۔یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی((پیسکو) نے کہا ہے کہ بجلی کی بلا تاخیر ترسیل اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے بھر پور اقدامات جاری رکھیں گے۔ ان خیلاات کا اظہار پیسکو استرزئی ڈویژن کے ایس ڈی او جاوید حسین،اور جنرل سیکریٹری ہائیڈرو یونین استرزئی عثمان علی نے اخباری بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

ایس ڈی او جاوید حسین،عثمان علی اور دیگر نے کہا کہ استر زئی ڈویژن میں چیف ایکزیکٹو پیسکو کی ہدایت پر ایکسین پیسکو محمد ریاض کی زیر نگرانی بجلی چوروں اور لائن لاسز کے ذمہ داروں کے خلاف سخت آپریشن زور و شور سے جاری ہے جس میں لاکھوں روپے کی ریکوری کر کے درجنوں کنڈہ چوری کے واقعات کی روک تھام کی ہے۔

اس کے علاوہ ریکوری مہم کو مربوط نظام کے تحت تیز کیا گیا ہے۔ایس ڈی او جاوید حسین نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی کے لیے ضروری ہے کہ بجلی چوری سے اجتناب کیا جائے اور لائن لاسز کو کم کر کے ریکوری کے عمل کو متاثر کن بنایا جائے۔انہوں نے عوام اور صارفین سے اپیل کی کہ بجلی چوری روکنے میں اپنا کردار ادا کریں اور پیسکو حکام کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :