ڈی آئی خان میں سنگدل شوہر نے بیوی کوبے دردی سے قتل کردیا،ملزم فرار

منگل مئی 16:00

ڈ ی آئی خان۔یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) ڈی آئی خان میںسنگدل شوہر کلہاڑیوں کے پے در پے وار سے اپنی بیوی کو بے دردی کے ساتھ قتل کر کے گھر سے فرارہوگیا ، واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122 کی ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ،خاتون کی لاش ہسپتال منتقل کرکے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ،،پولیس نے سوتیلے بیٹے کی رپورٹ پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ کینٹ حدود بند دھپانوالہ پر واقع حسن آباد میں ملزم اللہ ڈتہ نے گھریلو تلخ کلامی پر کلہاڑیوں کے پے در پے وار سے اپنی بیوی چالیس سالہ نزیراں بی بی کوانتہائی سفاکی اور بربریت کے ساتھ قتل کردیا اور موقع سے فرارہوگیا ۔واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 اور پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر اسے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔لواحقین کے مطابق خاتون اور اس کے شوہر دونوں کی یہ دوسری شادی تھی جبکہ چند روز قبل دونوں میاں بیوی کے درمیان آپس میں کچھ تلخ کلامی ہوئی تھی ۔خاتون کے بیٹے گل زمان ولد گاموکی رپورٹ پر اس کے سوتیلے باپ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :