ڈی آئی خان میں مزدوروں کا عالمی بھرپور طریقے سے منایا گیا

منگل مئی 16:00

ڈ ی آئی خان۔یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) یوم مئی کے موقع پرپیپلز لیبر بیوروکے زیر اہتمام یوم مزدور کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹائون ہال سے مزدوروں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی نکالی گئی جس میں ملک فرحان دھپ اور صدر پیپلز لیبر بیورو محمد ایوب عرف لعل بادشاہ ،حنیف پیپا ایڈوکیٹ ،ریاست لغاری ،چوہدری شفیق ،جنرل سیکرٹری پاک شاہین آٹو رکشہ ،چوہدری آصف علی اور قیصر کٹی خیل کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

یہ ریلی مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے بلاول ہائوس پہنچ گئی ۔بعد ازاں بلاول ہائوس میں دیگر مزدور تنظیموں اور ایپکا و ہائیڈرو لیبر یونین کے زیر اہتمام صوبائی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی کی زیر قیادت ایک بڑا جلسہ بھی منعقد ہوا جس میں شکاگو کے مزدوروں سے اظہاریکجہتی کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :