ڈی آئی خان، پلاٹ کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ،5 افرادزخمی

منگل 1 مئی 2018 16:00

ڈ ی آئی خان۔یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) تھانہ کلاچی کے علاقہ ہتھالہ میں پلاٹ کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم میں 5 افراد زخمی ہو گئے ،پولیس نے دونوں جانب کی20 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے زخمیوں کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ کلاچی کے علاقہ ہتھالہ میں گورنمنٹ ہائی سکول ہتھالہ کے قریب پلاٹ کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا جس میں کلہاڑیوں ،اینٹوں اور ڈنڈوں کا آذادانہ استعمال کیاگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے دونوں گروپوں کے 20 افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :