جازکیش نے 2018کی پہلی سہ ماہی میں ریکارڈ ترقی حاصل کی

جاز ملک میں آسان اور محفوظ موبائل فنانشل سروسز کی فراہمی کے لیے پر عزم ہے اور پچھلی سہ ماہی میں ہماری ترقی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے، انیکاافضل سندھو

منگل مئی 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) جازکیش کی موبائل فنانشل سروس جازکیش نے 2018 کی پہلی سہ ماہی میں صارفین کے موبائل اکائونٹ میں ریکارڈ اضافہ حاصل کیا۔ جازکیش نی70 دن کی ریکارڈ مدت میں پانچ لاکھ صارفین کا اضافہ کیا، جس سے صارفین کی کل تعداد 3.5ملین ہوگئی ۔بینکنگ سروسز سے منقطع افراد کے لیے بنیادی مالیاتی سروسز کی فراہمی کے میشن میں یہ ایک بڑا قدم ہے ۔

جازکیش نے گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں موبائل اکاؤنٹ ٹرانزیکشن میں 100 فیصد سے زائد ترقی حاصل کی، جس میں 90ملین سے زائد ٹرانزیکشن کی گئیں۔ اسی دوران ، صارفین کے موبائل اکاؤنٹ بیلنس میں بھی 100 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے جاز کی چیف ڈیجیٹل اینڈ فنانشل سروسز آفیسر، ا نیکا افضل سندھو نے کہا کہ جازکیش پاکستان میں سب سے بڑی موبائل والٹ سروسز فراہم کرنے والے کی حیثیت سے ملک میں آسان اور محفوظ موبائل فنانشل سروسز کی فراہمی کے لیے پر عزم ہے اور پچھلی سہ ماہی میں ہماری ترقی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

-جازکیش موبائل اکاؤنٹ بینکوںسے منقطع افراد کے مابین تیزی سے مقبول ہونے والی موبائل فنانشل سروس ہے جس میں رقم جمع کروانے ، بچت، منی ٹرانسفر، بل کی ادائیگی، موبائل ٹاپ اپ، انشورنس، ریٹیل اور آن لائن ادائیگی، ڈیبٹ کارڈ، قرض جیسی مالیاتی خدمات ملک بھر میں وسیع تعداد میں فراہم کی جاتی ہیں۔جاز اوروارد صارفین صرف # 786 * ڈائل کر کے موبائل اکاؤنٹس رجسٹرڈ کرسکتے ہیں، جبکہ دیگر نیٹ ورک کے صارفین بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعہ کسی بھی منتخب شدہ ایجنٹ کے ذریعہ رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ صارفین کو ملک بھر میں جازکیش کے 75,000 ایجنٹس کے ذریعہ بغیر کسی ٹیکس یا چارج کے رقم جمع کروانے اور اپنے موبائل کے ذریعہ فوری ٹرانزیکشن کی سہولت فراہم کی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :