کوشش ہوگی سرفراز کو انگلینڈ کی ٹھنڈ سے بچائیں:انضمام الحق

منگل مئی 16:03

کوشش ہوگی سرفراز کو انگلینڈ کی ٹھنڈ سے بچائیں:انضمام الحق
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2018ء) انگلینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستان کی سولہ رکنی ٹیسٹ ٹیم میں کوئی ریزرو وکٹ کیپر نہیں ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران چیف سلیکٹر انضمام الحق سے سوال کیا گیا کہ اگر سرد موسم میں سرفراز احمد کو ٹھنڈ لگ گئی تو ٹیم میں کوئی ایسا کھلاڑی ہے جو وکٹ کیپنگ کرسکے؟ جس پر انضمام الحق نے سنجیدگی سے جواب دے کر صحافی کو لاجواب کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ کپتان سرفراز احمد کو انگلینڈ میں ٹھنڈ نہ لگے انہیں سردی سے بچایا جائے۔


متعلقہ عنوان :