اوپن یونیورسٹی میں "بچوں کی تربیت" پر قومی کانفرنس( آج) منعقد ہوگی

وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے وفاقی وزیر ،ْ انجنئیر محمد بلیغ الرحمن افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے

منگل مئی 16:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام "بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت اور نگہداشت"کے موضوع پر دوسری 2روزہ قومی کانفرنس( آج)بدھ 2مئی کو منعقد ہورہی ہے ۔ وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے وفاقی وزیر ،ْ انجنئیر محمد بلیغ الرحمن افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

کانفرنس کی میزبانی کے فرائض اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی اور ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا اہتمام وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ،ْہائر ایجوکیشن کمیشن اور رُپانی فائونڈیشن کے تعاون سے کیا گیا ہے۔ دیگر مقررین میں وزارت تعلیم کے جائنٹ ایجوکیشنل ایڈوائزر ،ْ پروفیسر محمد رفیق طاہر ،ْ وفاقی سیکریٹری تعلیم ،ْ اکبر حسین درانی ،ْ چئیرمین رُپانی فائونڈیشن ،ْ نصرالدین رُپانی ،ْ یونیسف کے کنٹری نمائندے ،ْ مس آئیدہ جرما میلاکو(Ms. Aida Girma-Melaku) ،ْ ایجوکیشن فائونڈیشن اوپن سوسائٹی کی سینئر پروگرام آفیسر ،ْ نرگس سلطانہ ،ْ پلان انٹرنیشنل پاکستان کی قائم مقام کنٹری ہیڈ ،ْ نادیہ نور اور پاکستان پلاننگ کمیشن کے چیف نیوٹریشن ،ْ اسلم شاہین شامل ہوں گے۔