لیاقت آباد میں پیپلزپارٹی نے جونفرت پھیلائی اس کا جواب دیں گے، پیپلزپارٹی کوسندھ کے شہری علاقوں سے کبھی مینڈیٹ نہیں ملا،خالدمقبول صدیقی

پیپلزپارٹی نے دیہی علاقوں سے مہاجروں کو بے دخل کیا، پیپلزپارٹی کے نفرت کے نعرے سے ملک کو دولخت کیا، پیپلزپارٹی جواب دے لیاری کیوں نہیں جا رہی، پریس کانفرنس

منگل 1 مئی 2018 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) متحدہ قومی مومنٹ بہادرآباد کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ لیاقت آباد میں پیپلزپارٹی نے جونفرت پھیلائی اس کا جواب دیں گے، پیپلزپارٹی کوسندھ کے شہری علاقوں سے کبھی مینڈیٹ نہیں ملا، پیپلزپارٹی نے دیہی علاقوں سے مہاجروں کو بے دخل کیا، پیپلزپارٹی کے نفرت کے نعرے سے ملک کو دولخت کیا،آج تک پیپلزپارٹی کے اس نعرے سے عوام دکھی ہے،پیپلز پارٹی نے پاکستان کی اساس کو جڑ سے اکھاڑنے کی کوشش کی اور آج بھی اس کا دل پاکستان نہ کھپے کا نعرہ لگاتا ہے،امید تھی پیپلزپارٹی لوگوں کا دل جیتنے کی باتیں کرے گی لیکن پیپلزپارٹی نے لیاقت آباد میں دل جلانے والی باتیں کیں، پیپلزپارٹی جواب دے لیاری کیوں نہیں جا رہی۔

۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔متحدہ قومی مومنٹ بہادر آباد کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 40سال بعد لیاقت آباد میں جلسہ کیا اور امید تھی کہ پیپلزپارٹی شاید مثبت سوچ کے ساتھ کراچی پیکیج کا اعلان کرے گی، لیاقت آباد کیلئے کسی یونیورسٹی کا اعلان ہوگا لیکن پیپلزپارٹی نے دل جلانے والی باتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں لگا کہ پیپلز پارٹی نفرتوں کی خلیج کو کاٹنے میں کام کرے گی لیکن آپ نے نفرتیں پھیلائیں، آپ ادھر تم اور ادھر ہم کے نعرے سے باہر نہیں آئے، ہم پیپلزپارٹی کو ان کے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور اس کا جواب بھی لیاقت آباد میں دیا جائے گا۔خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ پی پی کرپشن معیشت اورلوٹی دولت کو طاقت کا سرچشمہ سمجھتی ہے،روٹی، کپڑا اور مکان کے بجائے آپ نے گولی، کفن اور قبرستان دیا،آپ کے نفرت بھرے نعرے نے پاکستان کو تقسیم کردیا، پیپلزپارٹی نے سندھ سے مہاجروں کے جنازے نکالے، آپ لوگ اردو کا جنازہ نکال سکے یا نہیں لیکن اردو بولنے والوں کا جنازہ نکال دیا۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ یہ بنگالیوں کو پاکستان سے علیحدہ کرنے میں سازشی و معاون رہے، گینگ وار پیپلز پارٹی کا عسکری ونگ تھا، پی پی کو شہروں سے کبھی مینڈیٹ نہیں ملا، جب محلہ محلہ محصور تھا تو کیا سندھ کے شہری علاقوں نے ایم کیوایم کو چھوڑدیا، مئی 1990 میں حیدر آباد میں سینے سے قرآن لگائے مائوں سے کیا کیا گیا، پیپلز پارٹی نے 1994 سے 1996 کے دوران کراچی کی مانگ خون سے بھری۔خالد مقبول صدیقی نے بلاول بھٹو کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ بلاول لیاری میں جلسہ کرکے دکھائیں، خاندانی سیاست کرنے والوں کی اپنی فیملی کسی کے قبضے میں ہے، پیپلز پارٹی پر قبضہ گروپ قابض ہے۔