پیر صاحب پگارا کی سربراہی میں مزدوروں کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رہے گی، نثارابڑو

منگل مئی 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پیر صاحب پگارا کی سربراہی میں مزدوروں کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رہے گی، حکمرانوں کی مزدور دشمن پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر فنکشنل مسلم لیگ لیبر ونگ کے صدر نثار ابڑو نے اپنے بیان میں کیا۔

صوبائی صدر لیبر ونگ نے کہا کہ مزدوروں کا ملکی ترقی اور خوشحالی میں اتنا ہی حصہ ہے جتنا دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا ہے۔

(جاری ہے)

افسوس کہ موجودہ حکومت کی ترجیحات مزدور نہیں بلکہ امراء ہیں حکومتی ناکام پالیسیوں کے بدولت 70 برس میں بھی مزدور کے معاشی حالات نہیں بدل سکے۔ فنکشنل لیگ اقتدار میں آکر مزدور دشمن پالیسیوں کا خاتمہ کریگی۔

انہوں نے یوم مئی کے موقع پر شکاگو کے شہید مزدوروں کو سرخ سلام پیش کیا اور کہا کہ مزدور ملکی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مزدوروں کی خوشحالی فنکشنل مسلم لیگ کے منشور کا اہم جز ہے مزدوروں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ نثار ابڑونے کہاکہ فنکشنل مسلم لیگ پیر صاحب پگارا کی قیادت میں مزدوروں کے حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رکھے گی۔