صوابی،پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،8ملزمان اشتہاری اور 5 سہولت کاروں سمیت 80 مشتبہ افرادگرفتار،اسلحہ برآمد

منگل 1 مئی 2018 16:10

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) پولیس نے سرکل رزڑ میںجرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرکے 8ملزمان اشتہاری اور 5 سہولت کاروں سمیت 80 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ،جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ،ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی آئی جی مردان ریجن محمد عالم شنواری کی احکامات کے پیش نظر میں ڈی پی او صوابی سہیل خالد کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل رزڑ شکیل خان کی نگرانی میں ایس ایچ او کالوخان شفیع الرحمن خان اور دیگرپولیس نفری نے تحصیل رزڑ کے علاقوںکالوخان ،مناگی،شیخ جانہ ، اسماعیلہ ، رشکئی ، ادینہ اور دیگر پہاڑی علاقہ کڑہ مار ملحقہ بانڈہ جات میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا،آپریشن میںضلعی پولیس، سی ٹی ڈی ، ایلیٹ فورس ، کیوآر ایف ،آر آر ایف،لیڈیز پولیس،سنیفر ڈاگ اوربی ڈی ایس نے حصہ لیا ،سرچ آپریشن کے دوران پولیس کو مطلوب اشتہاری عبدالناصر سکنہ کالوخان،عارف،شیراز،روید ،الطاف اور 5 سہولت کار وں سمیت 80 مشتبہ افراد کو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سی3عدد کلاشنکوف،3 عدد پستول 30 بور، درجنوں کارتوس برآمد کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :