محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعہ سے گرمی کی شدت میں کمی ہونے کی نوید سنادی

کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعہ سے موسم بہتر ہوجائے گا تاہم یہ ریلیف ایک دو روز کیلئے ہی ہوگا۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات

منگل 1 مئی 2018 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعہ سے گرمی کی شدت میں کمی ہونے کی نوید سنائی ہے تاہم یہ ریلیف دوروز کے لیے ہوگا۔اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات علیم الحسن نے بتایا کہ راولپنڈی اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں جمعرات سے بادل برسنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ شہر قائد میں گرمی کی شدت مزید 2 روز برقرار رہے گی، کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعہ سے موسم بہتر ہوجائے گا تاہم یہ ریلیف ایک دو روز کیلئے ہی ہوگا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے راولپنڈی اسلام آباد، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی اور یہی سسٹم جمعہ سے 2 روز تک سندھ میں ڈیرے ڈالے گا۔