آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ : برما محمڈن اور ماری پور بلوچ نے اپنے اپنے میچ جیت لیے

منگل 1 مئی 2018 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) کورنگی بلوچ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام گیٹ فارمہ کے اشتراک سے جاری آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 2اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں برما محمڈن نے مد مقابل مضبوط حریف خیبر مسلم کو سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دیدی ،کھیل کے پہلے ہاف میں مقابلے بغیر کسی گول کے برابر تھا تاہم دوسرے ہاف کے 67ویں منٹ میں برمامحمڈن کی جانب سے عبداللہ نے میچ کا فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔

جبکہ دوسرے میچ میں ماری پور بلوچ نے مد مقابل شرافی محمڈن کو 3-0سے مات دیکر ٹورنامنٹ سے آئوٹ کردیا فاتح کلب کی جانب سے شاکر نے کھیل کے چھٹے منٹ ،کامران نے 62ویں منٹ اور عابد نے 64ویں منٹ پر گول اسکور کیا ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض انیس اختر ،عمر بلوچ ،طلحہ سلیم ،نصیر عمر اور عبدالغفور نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل محمد کامریڈ تھے ۔

متعلقہ عنوان :