زرعی ہیلپ لائن (آج) سے معمول کے مطابق کام شروع کر دے گی

منگل 1 مئی 2018 16:10

راولپنڈی یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) زرعی ہیلپ لائن (آج) 2 مئی سے معمول کے مطابق کام شروع کر دے گی ۔محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان ہارون احمد خان نے اے پی پی کو بتایاکہ یوم مئی کے سلسلہ میں زرعی ہیلپ منگل کو بند رہی جبکہ بدھ 2مئی کو زرعی ہیلپ لائن معمول کے مطابق کام شروع کر دے گی.۔

(جاری ہے)

یوم مئی کی تعطیل کے بعد 02 مئی سے زرعی ہیلپ لائن کے اوقات کارصبح 08:00بجے تا شام 08:00بجے ہوں گے۔کاشتکار ان اوقات میں اپنے مسائل کے حل اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے بارے میں رہنمائی حاصل کرنے کے لیے 0800-15000 اور0800-29000پر کال کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :