راولپنڈی ڈویژن میں بار دانہ کی تقسیم شروع

منگل 1 مئی 2018 16:10

راولپنڈی یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع راولپنڈی، اٹک،جہلم اورچکوال کے کاشتکاروں میں بار دانہ کی تقسیم کا آغاز ہوگیاہے ۔محکمہ خوراک راولپنڈی کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ محکمہ خوراک کی جانب سے ڈویژن کے چاروں اضلاع میں قائم کئے گئے گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی شفاف طریقے سے کی جا رہی ہے اور کسی بھی قسم کی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے مختلف انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو بھر پور انداز میں بار دانہ کی تقسیم کی مانیٹرنگ یقینی بنائیں گی۔

محکمہ خوراک راولپنڈی کے ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ ڈائریکٹر فوڈ پنجاب نے باردانہ فراہمی کا عمل میرٹ پر شفاف طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق باردانہ اجراء پالیسی کے تحت گندم خریداری مہم کے آغاز کے پہلے 10 روز کے دوران کاشتکاروں کو 50 فیصد تک باردانہ تقسیم کرنے کے اہداف بھی مقرر کئے گئے ہیںاس طرح اگلے 10 روز کے دوران 30 فیصد اور باقی 20 فیصد باردانہ آخری 10 روز کے دوران تقسیم کیا جائے گا۔

باردانہ کی یومیہ تقسیم کے اہداف مقرر کرنے کے مجاز ڈائریکٹر فوڈ پنجاب ہوں گے جبکہ اضافی باردانہ کی تقسیم یا ضلعی سطح پر ایلوکیشن میں کمی یا زیادتی کیلئے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کو مجاز اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے۔سرکاری نیوز ایجنسی کو دستیاب معلومات کے مطابق حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کے لئے ڈی اے پی کھاد پر فی بوری سبسڈی کو 150 روپے سے 300 روپے تک بڑھا دیا ہے۔ سیکرٹری زراعت محمود محمود نے صوبے میں کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :