قومی بنک کی برانچ نئے ہوائی اڈے پر منتقلی کا کام شروع

منگل 1 مئی 2018 16:10

راولپنڈی یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) نیشنل بنک آف پاکستان کی بے نظیر ایئرپورٹ برانچ کی نئے ہوائی اڈے پر منتقلی شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

نیشنل بنک بے نظیر ائرپورٹ برانچ کے سیلز اینڈ سروس مینجر کے مطابق یکم مئی کو نئے انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے آپریشنل ہونے کے بعد بے نظیر ایئر پورٹ کی برانچ کی نئے ہوائی اڈے پر منتقلی کا کام (آج) بدھ سے شروع دیا جائے گا ۔ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ بے نظیر بھٹو ایئر پورٹ کے غیر فعا ل ہوتے ہی قومی بنک کی برانچ نئے ہوائی اڈے کے کارگو کمپلیکس میں منتقل ہو جائے گی ۔اس ضمن میں قومی بنک کی مذکورہ برانچ کے اکائونٹ ہولڈرز کو مزید تفصیلات کے لیے برانچ سیلز اینڈ سروس مینجر سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :