7500 روپے اور 25000 ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (آج ) ہو گی

منگل 1 مئی 2018 16:10

راولپنڈی یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) مرکز قومی بچت پاکستان کے زیر اہتمام 7500 روپے اور 25000 ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (آج ) 2 مئی کو ہو گی۔

(جاری ہے)

مرکز قومی بچت کے حکام نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ 7500 روپے کے انعامی بانڈ کی یہ رواں سال کی 11 ویں جبکہ مجموعی طور پر74 ویں قرعہ اندازی ہے، اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسراانعام50 لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام93 ہزار روپے کی1696 انعامات ہیں، اس قرعہ اندازی میں فی سیریز1700 انعامات دیے جائیں گے۔

مرکزقومی بچت کے ذرائع نے قومی خبر رساں ادارے کو بتایاکہ 25000 روپے کے انعامی بانڈ کا پہلا انعام5 کروڑروپے کا ایک، دوسرا انعام ایک کروڑ50 لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 3 لاکھ 12 ہزار روپے کی1696 انعامات ہیں، یہ قرعہ اندازی رواں سال کی12 ویں اور مجموعی طور پر25 ویں قرعہ اندازی ہے، اس قرعہ اندازی کے ذریعے 1700 خوش نصیب افراد کا چناؤ کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :