مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کیے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا ،اقتدار میں آکر انکے حقوق کا تحفظ کرینگے، عمران خان کا ٹویٹ

منگل مئی 16:25

مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کیے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا ،اقتدار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کیے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا ، اقتدار میں آکر آئین کے مطابق مزدوروں کو ان کے حقوق دلائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن مزدوروں کو ان کے حقوق اور عزت دلانے کاعزم کرتا ہوں، اور یقین دلاتا ہوں کہ اقتدار میں آکر آئین میں مزدوروں کو جو حقوق دیے گئے ہیں وہ انہیں دلائیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کیے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے۔