مزدور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں انکے بغیر ملکی معیشت کا چلنا نا ممکن ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

منگل 1 مئی 2018 16:25

مزدور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں انکے بغیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے یوم مزدور پر اپنے پیغام میں کہا کہ مزدور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں انکے بغیر ملکی معیشت کا چلنا نا ممکن ہے،ملکی ترقی میں مزدوروں کا خون پسینہ شامل ہے لیکن بد قسمتی سے آج بھی مزدوروں کا استحصال کیا جارہا ہے ان کے حقوق پامال کیے جاتے ہیںسلیم مانڈوی والا نے کہا مزدوروں کی پالیسی بنانا کافی نہیں ان کی پالیسیوں پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے ،وفاقی اور صوبائی حکومتیں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا مزدور کو اس کا پسینہ سوکھنے سے پہلی مزدوری ادا کی جائے ان کو علاج معالجے کی بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں،مزدور کے بچے کو تعلیم حاصل کرنے کا حق ادا کیا جائے ۔