یکم مئی ، مزدوروں کا عالمی دن ، معروف ریسٹورںٹ نے تمام مزدوروں کو مفت کھانا دینے کا اعلان کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل مئی 16:22

یکم مئی ، مزدوروں کا عالمی دن ، معروف ریسٹورںٹ نے تمام مزدوروں کو مفت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2018ء) : یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں عام تعطیل تو ہوتی ہی ہے لیکن اکثر مزدور روزانہ کی اُجرت پر ہی گزر بسر کرتے ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم مئی کو مختلف سیمینارز منعقد کیے جاتے ہیں جن میں مزدوروں کے حقوق پر بتا کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

لیکن رواں سال لاہور کے معروف ریسٹورنٹ ندیم بوفے ( Nadeem's Buffet ) نے تمام مزدور طبقے کے لیے بالکل مُفت ہائی ٹی کا اعلان کیا ہے۔

ندیم بوفے نے کہا کہ ہم پُرانی روایات کو توڑنا چاہتے ہیں اسی لیے مزدور طبقے کے لیے آج بالکل مُفت کھانے کا انتظام کیاگیا ہے ۔ مزدور حضرات ہمارے ریسٹورنٹ میں آکر اپنا من پسند کھانا کھا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :