جہاز کی کھڑکی پر کسی مسافر نے اپنا نمبر لکھ دیا؛ رابطہ کرنے پر ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل مئی 16:23

جہاز کی کھڑکی پر کسی مسافر نے اپنا نمبر لکھ دیا؛ رابطہ کرنے پر ایسی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔01مئی 2018ء) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کا حصہ بنی رہتی ہے۔تاہم معروف صحافی و کالم نگار  علی معین نوازش نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پی آئی اے کی کھڑکی کی ایک تصویر پوسٹ کی جس پر کوئی مسافر اپنے دو نمبر لکھ کر چلا گیا تھا۔علی معین نوازش کا کہنا تھا کہ ہم پی آئی اے سے بہتری کی کیا امید رکھیں جب اس کے مسافر ہی ایسے ہیں۔

علی معین نوازش نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک واٹس ایپ سکرین شوٹ شئیر کیا۔جس میں جب جہاز کی کھڑی پر اپنا نمبر لکھ کر جانے والے شخص سے کسی انجان شخص نے رابطہ کیا اور کہا کہ میں پی آئی میں صفائی کرنے والے عملے کا انچارج ہوں۔آپ نے جہاز کی کھڑکی پر اپنا نمبر درج کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ کوئی سکول کی بس یا ڈیسک نہیں ہے ہم آپ کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔

اور آپ کو 15ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔یہ پیغام ملنے کے بعد کھڑکی پر نمبر لکھنے والے کو کوئی ندامت نہ ہوئی اور نہ ہی اس نے معذرت کی اور جواب دیا کہ بھائی یہ میرے کسی دوست نے تفریح کے طور پر لکھ دیا ہے۔آپ مجھ سے ہزار، پندرہ سو لے کر اسے پانی سے صاف کر دو۔ 
مسافر کی طرف سے  کی گئی اس حرکت پر سوشل میڈیا پر بھی خوب تنقید کی جا رہی ہے۔