پیپلز پارٹی مزدور دشمن جماعت ہے،

موجودہ حکومت کی ترجیحات مزدور نہیں بلکہ امراء ہیں ، مسلم لیگ(ن) لیبرونگ سندھ سندھ حکومت کی ناکام پالیسیوں کے بدولت شہرقائد میں امن وامان کی صورتحال بہترہونے کے باوجودمزدور کے معاشی حالات نہیں بدل سکے، عبدالرحیم اعوان پیپلز پارٹی گزشتہ 10 سالوں سے سندھ میں برسراقتدار ہے، مزدوروں کیلئے کسی پیکیج کا اعلان نہیں کیا، صابر شاہ ، ڈاکٹر اکرم ملک

منگل مئی 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبرونگ سندھ کے جنرل سیکرٹری عبدالرحیم اعوان ،ڈپٹی سیکرٹری صابر شاہ ، ڈاکٹر اکرم ملک ، ارشد شاہ اور محبوب الہی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مزدور دوست نہیں دشمن جماعت ہے، موجودہ حکومت کی ترجیحات مزدور نہیں بلکہ امراء ہیں ،،سندھ حکومت کی ناکام پالیسیوں کے بدولت شہر قائد میں امن وامان کی صورتحال بہترہونے کے باوجودمزدور کے معاشی حالات نہیں بدل سکے،،پیپلز پارٹی گزشتہ 10 سالوں سے سندھ میں برسراقتدار ہی10 سالوں میں اس نے مزدوروں کے لیے کسی پیکیج کا اعلان نہیں کیا۔

سانحہ بلدیہ کے کیس میں غفلت کی ذمہ دار پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ہے ۔مزدوروں کا ملکی ترقی اور خوشحالی میں اتنا ہی حصہ ہے جتنا دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا ہے۔

(جاری ہے)

آج ہم مزدوروں کے سامنے عہد کرتے ہیں کہ (ن) لیگ آئندہ انتخابات میں برسراقتدار آکر مزدوروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ان رہنماؤں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے منشور میں شامل ہے کہ پارٹی مزدور طبقے کے مسائل سب سے پہلے حل کرے گی ۔ (ن) لیگ کی موجودہ حکومت نے وفاقی اور پنجاب میں مزدوروں کے تحفظ کے لیے مختلف سہولیات اور مراعاتی پیکیج دیئے ہیں اور (ن) لیگ کی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے کہ مزدوروں کے حقوق انہیں دیئے جائیں اور ان کے مسائل حل ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی تاجر دوست پالیسی کے باعث پاکستان میں صنعتیں فروغ پا رہی ہیں ۔

جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں اور مزدور طبقے کے لیے روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اور تحریک انصاف کی کے پی کے حکومت مزدوروں کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کے لیے زبانی دعوے تو کرتی ہے لیکن عملی طور پر مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے ان جماعتوں نے کچھ نہیں کیا ۔ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں مزدوروں کے لیے کوئی پیکیج نہیں دیا گیا اور کراچی میں سانحہ بلدیہ کیس کی تحقیقات میں غفلت کی ذمہ دار بھی پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم عہد کرتے ہیں کہ شکاگو کے مزدوروں کے شہداء کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے اور آئندہ انتخابات میں (ن) دوبارہ برسراقتدار آکر مزدوروں کے مسائل کو حل کرے گی اوران کے لیے جامع پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔