ایف سی کالج سوئی کے ایک سال مکمل ہونے پر ایف سی کالج سوئی میں ایک رنگا رنگ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

منگل 1 مئی 2018 16:36

سوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) ایف سی کالج سوئی کے ایک سال مکمل ہونے پر ایف سی کالج سوئی میں ایک رنگا رنگ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ سوئی رایفلز کرنل عبید رحمن قاسم کے علاوہ ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل جمیل اختر ،لیفٹیننٹ کرنل عاطف ، ایس او میجر امجد ،میجر سعاد ،میجر جواد ،میجر نوید ،کیپٹن ڈاکٹر حسنین رزاق ،ایس ایم عابد ،پی اے فرید اللہ مروت ،پی اے محمد اظہر ،ایس ایم جاوید پریس کلب ڈیرہ بگٹی کے صدر امام بگٹی ،صحافی منظور بگٹی ،شوکت بگٹی ،صدیق بگٹی اور کالج کے اساتزہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے ایف سی کالج کے پرنسپل ندیم احمد نے ایف سی کالج کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جس کے بعد طلباء نے مختلف موضوع پر تقاریر کی اس موقع پر کالج کے طلبہ و طالبات نے ملی نغموں پر ٹیبلوز پیش کر کے حاضرین سے خوب دادا وصول کی جبکہ لوک گلوکار سچو خان بگٹی نے لوک موسیقی پیش کی اور تقریب کے شرکاء نے بلوچی چھاپ پیش کیا ،تقریب کے آخر میں خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ سوئی رایفلز کرنل عبید رحمن قاسم نے ایف سی کالج کے ایک سال مکمل ہونے پر اہل علاقہ وطلباء اور کالج اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب لوگوں کی محنت تعاون اور لگن کی وجہ سے ایف سی کالج سوئی ملک کے نامور کالجز کے فہرست میں شامل ہوچکا جو ہم سب کے لیے باعث اعزاز ہے ،انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کالج انتظامیہ اپنے اسی تسلسل کو برقرار رکھے گئی ،انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر دیں کیونکہ ان قوموں نے بہت جلد ترقی کی اور دنیا میں اپنا ایک مقام بنایا جن قوموں نے تعلیم پر توجہ دی ،انہوں نے طلبا سے کہا کہ ایک بہترین اور شاندار مستقبل آپ کا منتظر ہے ،انہوں نے شرکاء سے اپیل کی کہ آپ اپنے بچوں خصوصا بچیوں کی تعلیم پر توجہ دیں کیونکہ ایک پڑھی لکھی ماں ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کی ضمانت ہے ،انہوں نے کہا کہ ایف سی کالج ایک بہترین اور جدید سہولیات سے مزین ادارہ ہے اور وہ وقت دور نہیں جب اسی درسگاہ سے یہاں کے مقامی بچے تعلیم۔

(جاری ہے)

مکمل کرکے ڈاکٹر اور انجینئر اور آفیسرز بنیں گے ،تقریب کے آخر میں کمانڈنٹ سوئی رایفلز کرنل عبید رحمان قاسم نے کالج کی پہلی سالگرہ کا کیک کاٹا جس کے بعد بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ اور طلبا میں مہمان خصوصی کرنل عبید رحمان قاسم نے انعامات ،سرٹیفیکٹس اور یادگاری شیلڈ تقسیم کئے۔