ضلع عمرکوٹ اور ضلع تھرپارکر کے چھوٹے ،بڑے علاقوں میں مختلف مزدور تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں

منگل 1 مئی 2018 16:37

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) دنیا بھر کی طرح یکم مئی کوضلع عمرکوٹ اور ضلع تھرپارکر کے تمام چھوٹے ،بڑے علاقوں میں مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے مختلف مزدور تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں اور شگاگو کے مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاگیا۔عمرکوٹ میں بائونڈیڈ لیبریشن فرنٹ آف پاکستان کی جانب سے تھر بازار سے پریس کلب ایک بڑی ریلی نکالی گئی اس موقع خطاب کرتے ہوئے فقیر وڈن مہر، تھانو مل، لچھمن کولہی ،غلام حسین سمیجو اور معیار خان بنگلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معصوم بچوں سے جبری مشعقت لئیے جانے کا سختی سے نوٹس لے۔

معصوم بچوں سے مزدوری کرائے جانے کیخلاف موثر ٹھوس قانون سازی کی بجائے افسوس ناک امر تو یہ ہے کہ گائوں گوٹھوں میں تو خواتین اپنے معصوم بچوں کے ساتھ محنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

ان خواتین نے کہاکہ ہمیں اپنا اور اپنے بچوں کا آخر پیٹ تو پالنا ہے یا پھر حکومت ھمارے روز گار کا بندوبست کرے۔مزدور رہنمائوں نے کہاکہ ایک تو ہمیں صحیح اجرت نہیں دی جاتی ہے ہماری مجبوری سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔ مزدور رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں اپنے حقوق کے ایوان میں نمائندگی دی جائے۔مختلف مزدور تنظیموں کی جانب سے ریلیاں منعقد کی گی ان ریلیوں میں مزدوروں کے ساتھ سماجی، مذہبی، صحافی وکلا شہری اور سیاسی رہنمائوں نے بھی شریک ہو کر یکجہتی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :