ڈسٹرکٹ انٹر کلب کرکٹ چمپئن شپ، پشاور اور ناردرن سپورٹس نے میچ جیت لئے

منگل مئی 16:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری ڈسٹرکٹ انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ میں پشاور گرین نے الیون سٹارز اور ناردرن سپورٹس نے البلال کلب کو ہرا دیا۔ پہلے میچ میں پشاور گرین نے بیٹنگ کرتے ہوئے 170 رنز بنائے کامران برکی 38 اور جمیل 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، الیون سٹارز کی جانب سے شفاعت، صفدر اور زبیر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں الیون سٹارز کی ٹیم 76 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ڈاکٹر گیلانی نے 17 رنز بنائے، پشاور گرین کلب کے عثمان اور معین نے تین تین جبکہ زاہد نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، یوں پشاور گرین نے 94 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے البلال کلب کی ٹیم 20 ویں اوور میں 78 رنزکر آئوٹ ہوگئی، توصیف نے 17 اور عبداللہ نے 15 رنز بنائے ناردرن سپورٹس کے لیاقت اور ذوالفقار نے تین تین جبکہ کامران اور فقیر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ناردرن سپورٹس کلب نے ہدف 15 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا بلال شاہ 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، البلال کلب کے شہزاد نے دو جبکہ توصیف اور عبداللہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :