ماہرین کی سفید مکھی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

منگل 1 مئی 2018 16:52

فیصل آباد۔یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے سفید مکھی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار بہاریہ فصلات پر سفید مکھی کا حملہ روکنے کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مدد سے بر وقت سپرے یقینی بنائیں تاکہ فصلات کو پہنچنے والے نقصان سے بچا جا سکے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایا کہ سفید مکھی کپاس کا انتہائی نقصان دہ کیڑا ہے جو سارا سال متحرک رہتا ہے اور اس کی سال میں 10سے 12نسلیں ہوتی ہیں جو کپا س کے علاوہ میزبان پودوں مکئی ، جوار ، تمباکو ، سورج مکھی ، لوسرن ، برسیم ،سبزیوں گوبھی ، مولی ، شکر قندی ، بینگن ، بھنڈی توری ، پھلوں لیچی ، ترشاوہ پھلوں ، انار ، بیر ، امرود ، شہتوت وغیرہ پر پرورش پاتی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ بہاریہ فصلوں اور سبزیات کی باقیات کو برداشت کے بعد فوری تلف کر دیا جائے تاکہ سفید مکھی پروان نہ چڑھ سکے۔

متعلقہ عنوان :