Live Updates

رانا ثناء اللہ کے خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ ، تحریک انصاف کی تنقید پر رانا ثناءاللہ کا رد عمل آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 مئی 2018 16:45

رانا ثناء اللہ کے خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ ، تحریک انصاف کی تنقید ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2018ء) : صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کی خواتین کے لیے قابل اعتراض زبان استعمال کی تو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سمیت سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ان سے مطالبہ کیا کہ خواتین کے بارے میں نازیبا الفاظ کے استعمال پر سر عام معافی مانگیں اور خواتین سے معذرت طلب کریں۔

رانا ثناء اللہ نے اس تنقید پر رد عمل دیتے ہوئے عمران خان اور تحریک انصاف کے کارکنوں پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھے ، کیا عائشہ گلالئی کسی کی بیٹی نہیں ہیں ، اس کو میسجز بھیج کر کیا عمران خان نے ان کو ہراساں نہیں کیا؟ عمران خان معافی نہ مانگیں لیکن اپنا موبائل ہی سرنڈر کر دیں، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اس معاملے پر معافی مانگے تو میں بھی معذرت کر لوں گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے رانا ثنا اللہ کے بیان پر خاتون محتسب جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما سارہ خان نے ایک درخواست تیار کی جس میں خواتین کے خلاف قابل اعتراض الفاظ استعمال کرنے پر رانا ثنا اللہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سارہ خان کا کہناتھا کہ صوبائی وزیر قانون کے خلاف کل خاتون محتسب میں درخواست جمع کرواؤں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات