مزدور اللہ کا دوست،

ملکی قوت اور معاشرے کی شان ہے ، نواز شریف

منگل مئی 16:59

مزدور اللہ کا دوست،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے مزدوروں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مزدور اللہ کا دوست، ملک کی قوت اور معاشرے کی شان ہے ،مزدوروں اور محنت کشوں کی ترقی کے بغیر ملکی ترقی کے اہداف حاصل نہیں کیے جاسکتے ،معاشرے کی حالت اس وقت تک نہیں بدلی جاسکتی جب تک مزدور کی حالت نہ بدلی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا مزدور ملکی ترقی اور خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،ان کی قوت ملک کو مضبوط بنانے میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہے ،مزدوروں کیلئے بہترین روزگار کی فراہمی،معیاری اجرت،صحت و سماجی تحفظ کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے ، انہوں نے کہا مزدور اپنے حقوق کی جدوجہد میں تنہا نہیں، میرے سمیت پوری مسلم لیگ (ن) ان کے شانہ بشانہ رہے گی ، مزدور جمہوری نظام کی مضبوطی میں متحرک کردار ادا کرکے معاشرے کی تقدیر بدل سکتے ہیںحکومت مزدوروں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنائے ۔