سعودی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے آن لائن مہم کا آغاز

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل مئی 16:56

سعودی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے آن لائن مہم کا آغاز
ریاض  (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2018ء) سعودی عرب کی فلاحی تنظم الولید جس کے سربراہ الولید بن طلال ہیں نے سعودی عرب کے مختلف حصوں میں ایک منفرد آن لائن مہم کا آغاز کیا ہے. اس مہم کے تحت فلاحی تنظیم لوگوں کو ایک فوٹیج دیکھنے کی جانب راغب کر رہی ہے جس میں سعودی عرب مین پہلی دفعہ کسی فلم میں سعودی مردوزَن کو اُنکے قومی لباس پہنے ہوئے آسمان میں اڑتے ہوئے دیکھایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

فوٹیج میں دکھائے گئے پرواز کرتے ہوئے مردو عورت کا مطلب یہ ہے کہ سعودی عرب میں مرد اور عورت کی صلاحیت پر برابر کا بھروسہ کیا جا رہا ہے ، یاد رہے کہ سعودی عرب خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے تیزی سے پیش رفت کر رہاہے ۔ اس مہم کے ذریعے سعودی عرب میں مرد و عورت کو لے کے دنیا بھر میں جو تعصب پایا جاتا ہے اُسکو چیلنج کرنا ہے اور ریاست میں جاری خواتین کو بااختیار بنانے کی تحریک پر روشنی ڈالنا ہے ۔ اس فلم میں صنفی بااختیارگی کو موضوع بنا کر مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :