محنت کشوں کیلئے پاکستان مسلم لیگ نے ایسے کام کیے جو پاکستان میں پہلے نہیں ہوئے‘ چودھری شجاعت حسین

صنعتی اور زرعی مزدور ہماری پالیسیوں کے باعث خوشحال ہو رہے تھے، ان کیلئے مفت تعلیم، ادویات، 1122، لیبر کالونیاں اور علیحدہ سوشل سکیورٹی ہسپتال جیسی سہولیات فراہم کیں

منگل 1 مئی 2018 17:21

محنت کشوں کیلئے پاکستان مسلم لیگ نے ایسے کام کیے جو پاکستان میں پہلے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ نے محنت کشوں کیلئے مثالی اور تاریخی کام کیے اور آئندہ بھی کرے گی، پنجاب میں صنعتی اور زرعی مزدور ہماری پالیسیوں سے خوشحال ہو رہے تھے، ہماری حکومت نے انہیں مفت تعلیم، مفت ادویات، 1122، علیحدہ سوشل سکیورٹی ہسپتال، لیبر کالونیاں اور دیگر سہولتیں فراہم کیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے یوم مئی پر اپنے پیغامات کے علاوہ اپنی رہائش گاہ پر سول سوسائٹی کے وفد کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر کیا۔

وفد میں پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ شہناز لغاری، سردار سیف اللہ رند، طاہرہ بلوچ، ہادیہ، مریم اور میاں فیاض شامل تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما خدیجہ عمر ایم پی اے، سیدہ ماجدہ زیدی، سیدہ اسما شاہ، ثمرین تاج بھی موجود تھیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ملک کے مزدور و محنت کش طبقے کیلئے ہماری حکومت نے دن رات کام کیا، مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پہلے بھی قانون سازی کی اور آئندہ بھی کریں گے تاکہ محنت کش طبقے کو مزید ریلیف مل سکے۔