دریاں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

منگل 1 مئی 2018 17:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں منگل کے روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائوں میں دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد35500 کیوسک اور اخرج 40000 کیوسک، کابل میں نونوشہرہ کے مقام پر آمد23500 کیوسک اور اخراج23500کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد32000کیوسک اور اخراج28000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 22200 کیوسک اور اخراج12500کیوسک رہا۔

بیراجوں میں جناح بیراج میں آمد58600کیوسک اور اخراج 55100کیوسک،چشمہ میں آمد60400کیوسک اوراخراج58000کیوسک، تونسہ میں آمد44400کیوسک اور اخراج38300کیوسک، پنجند بیراج میں آمد3600کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو بیراج میں آمد32800کیوسک اور اخراج 32800کیوسک، سکھر میں آمد27200کیوسک اور اخراج8700 اور کوٹری بیرراج میں آمد4700 کیوسک اور اخراج صفر رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1389.30 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.033 ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1104.30فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.408 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 641.30فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.045 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل منگل کی صبح 6بجے کی ہے۔