یوم مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے پی ایچ ای کے آفس سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی

منگل مئی 17:25

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) یوم مزدوروں کے عالمی دن کے مناسبت سے واپڈا ہائیڈرویونین پی ایچ ای پیرامیڈیکل سٹاف ایرگیشن بی اینڈ آر انجمن تاجران کے زیر اہتمام پی ایچ ای کے آفس سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں ہزاروں محنت کشوں نے شرکت کی احتجاجی ریلی میں مزدوروں ایک ہوجاؤ اور شکاگو کے مزدروں کے حق میں بھی نعرے لگائے احتجاجی ریلی شہر کے مختلف شہراؤں سے ہوتے ہوئے واپس پی ایچ ای کے آفس پہنچ کر ایک احتجاجی جلسے کا شکل اختیار کرلیا اس موقع پر مظاہرے سے واپڈا ہائیڈرو یونین کے صالحان جوگیزئی عبدالہادی کاکڑ نعمت اللہ کاکڑ پیرامیڈیکل سٹاف کے ضلعی صدر نجیب اللہ کاکڑ مرتضیٰ جوگیزء پی ایچ ای یونین کے صدرحمد آیاز خان کاکڑ ایرگیشن یونین کے صدر عبدالرزاق کاکڑ بی اینڈ آر کے محمد نعیم خودیزئی مرکزی انجمن تاجران کے صدر رحمت اللہ جنرل سیکرٹری شاہ محمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کو تحفظ فراہم کیا جائیں مزدوروں کے ڈیلی ویجز اور تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور مزدوروں کے حقوق کیلئے کسی بھی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

متعلقہ عنوان :