کراچی کے چھ اضلاع کے ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل

منگل مئی 17:29

کراچی کے چھ اضلاع کے ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چھ اضلاع کے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں،جس میں متفقہ طور پر ڈسٹرکٹ سائوتھ سے آصف رزاق صدر، ڈاکٹر ایس اے ماجد سیکرٹری، فیصل اسماعیل خازن، ڈسٹرکٹ ملیر سے محسن علی خان صدر، جاوید اقبال بیگ سیکرٹری، محمد ندیم خازن، ڈسٹرکٹ ایسٹ سے ریاض الدین صدر، عبدالعظیم خان سیکرٹری، مظہر اللہ خازن، ڈسٹرکٹ سینٹرل سے پروفیسر عبد الکریم مغل صدر، صغیر حسین سیکرٹری، عظمت پاشا خازن، ڈسٹرکٹ کورنگی سے رئیس احمد خان صدر، ارشد حسین سیکرٹری، امتیاز الحسن خازن جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ سے صدر محمد سلیم، عارف حیات سیکرٹری جبکہ زاہد محمود خازن منتخب ہوئے ہیں۔