پاکستان سمیت دینا بھر کے مزدورں کو سلام پیش کرتے ہیں، دینا بھر میں ہونے والے ترقی میں مزدوروں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے ، شکاگو کے مزدوروں کی قربانی نے مزدوروں کے حقوق کو دنیا میں تحریک کی شکل دی جو مسلسل آگے بڑھ رہی ہے،

حکومت مزدوروں کے حالات کار بہتر بنانے اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے ، مزدوروں کی صحت، خوراک اور انہیں مختلف ہنر سکھا کر ترقی کے عمل کو پائیدار بنایا جاسکتا ہے،مزدور کی ترقی ملک اور معاشرے کی ترقی ہے، محنت کی عظمت پر یقین رکھنے والی اقوام دنیا میں سربلند ہوئیں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کا یوم مئی کے موقع پر پیغام

منگل 1 مئی 2018 17:29

پاکستان سمیت دینا بھر کے مزدورں کو سلام پیش کرتے ہیں، دینا بھر میں ہونے ..
اسلام آباد ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دینا بھر کے مزدورں کو سلام پیش کرتے ہیں، دینا بھر میں ہونے والے ترقی میں مزدوروں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے،شکاگو کے مزدوروں کی قربانی نے مزدوروں کے حقوق کو دنیا میں تحریک کی شکل دی جو مسلسل آگے بڑھ رہی ہے، حکومت مزدوروں کے حالات کار بہتر بنانے اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے اور متعلقہ اداروں کی اصلاح اور نظم و ضبط کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی ہے، مزدوروں کی صحت، خوراک اور انہیں مختلف ہنر سکھا کر ترقی کے عمل کو پائیدار بنایا جاسکتا ہے۔

منگل کو یوم مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی اور استحکام میں محنت کشوں کا کلیدی کردار ہے، محنت کشوں کو با اختیار بنا کر ترقی کے اہداف زیادہ تیزی سے حاصل ہوسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیابھر میں ہونے والی ترقی میں مزدوروں نے کلیدی کردار ادا کیاہے۔ہمیںآج مزدوروں کے حقوق ، فلاح وبہبود اور سماجی تحفظ کی فراہمی کی جدوجہد میں ان کا بھر پور ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے محنت کرنے والے کو اپنا دوست قرار دے کر اس کی عزت وعظمت واضح فرما ئی اور مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اجرت کی فراہمی کا حکم دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ مزدور کی ترقی ملک اور معاشرے کی ترقی ہے۔ محنت کی عظمت پر یقین رکھنے والی اقوام دنیا میں سربلند ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ شکاگو کے مزدوروں کی قربانی نے مزدوروں کے حقوق کو دنیا میں تحریک کی شکل دی جو مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔