پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈیپارٹمنٹل ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ میں اسٹیٹ بینک کی فتح

منگل 1 مئی 2018 17:46

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈیپارٹمنٹل ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ میں اسٹیٹ بینک ..
کراچی ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈیپارٹمنٹل ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ کراچی میں شروع ہوگیا جس کے پہلے میچ میں اسٹیٹ بینک نے ہائیر ایجوکیشن کی ٹیم کو 71 رنز سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسٹیٹ بینک نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 160 رنز بنائے اور حفصہ خالد نے 72رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 7چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

جب کہ ہائیر ایجوکیشن کی بالر ماہم زیدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہائیر ایجوکیشن کی ٹیم مقررہ اوورز میں7 وکٹ کے نقصان پر 89 رنز ہی بناسکی، جب کہ ماہم ظہیر اور معصومہ بسارت ہی ڈبل فگر میں شامل ہوسکیں۔انعم امین نے 4 اور حفصہ امجد نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ اسٹیٹ بینک کی ٹاپ اسکورر حفصہ خالد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔