وطن عزیز کے بلند ہمت محنت کشوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی

منگل 1 مئی 2018 17:46

کراچی ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عالمی یوم مزدور کے موقع پر وطن عزیز کے بلند ہمت محنت کشوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، ہر دور میں مزدوروں کااستحصال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو عالمی یوم مزدور کے موقع پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام کمزور افراد کی بلا تفریقِ نسل و مذہب خدمت مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی منشور کا حصہ ہے،اور اس پر عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مزدور کی ضروریات کو پورا کرنا اسلامی حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مزدوروں کے لئے سبسڈی کے ساتھ راشن کا نظام دوبارہ سے مرتب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل سیکورٹی سسٹم کا بجٹ بڑھایا جائے اور اس نظام سے صرف آجر کو فائدے نہ پہنچائے جائیں، کم سے کم ماہانہ اور روزانہ مزدوری کی سطح کو دو گنا کیا جائے، چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے موثر قوانین بنائے جائیں اور مانیٹرنگ کا فعال نظام بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :