اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام کم عمری میں دیکھ بھال اور تعلیم سے متعلق دوسری قومی کانفرنس (کل) ہوگی

منگل 1 مئی 2018 17:46

اسلام آباد ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام کم عمری میں دیکھ بھال اور تعلیم سے متعلق دوسری قومی کانفرنس (کل) بدھ کو منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے تعاون سے اس کانفرنس کا اہتمام کر رہی ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد کم عمری میں دیکھ بھال اور تعلیم سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کرنا ہے اس کانفرنس سے شرکاء کو ایک دوسرے کے خیالات جاننے اور تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :