قومی اسمبلی کا اجلاس چار روزہ وقفے کے بعد (کل) بدھ کو ساڑھے چار بجے پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا

منگل 1 مئی 2018 18:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) سینٹ اور قومی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس (کل)بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہونگے ،ْ اجلاسوں میں بجٹ پر بحث کی جائیگی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ پارلیمانی روایات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ بجٹ 2018-19ء پر بحث کا آغاز کریں گے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و صوابط و استحقاق کا اجلاس تین بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین کا چنائو کیا جائے گا۔دوسری جانب سینٹ کا اجلاس ایک روزہ وقفے کے بعد (آج) بدھ کو تین بجے پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کریں گے۔ اجلاس میں بجٹ 2018-19ء پر بحث کی جائے گی جبکہ دیگر قومی امور بھی زیرغور لائے جائیں گے۔