ملک میں مزوروں کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے، ڈاکٹر تہذیب الحسن

منگل مئی 18:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) نیشنل لیبر فرنٹ اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر تہذیب الحسن نے کہا ہے کہ ملک میں مزوروں کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے اور پاکستانی محنت کشوں کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے متحد ہونا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہاکہ محنت کشوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور ملک میں لیبر قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے، انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے بچوں کو تعلیم کے لئے وظیفہ، میڈیکل کی سہولیات، بچی کی شادی اور موت پر خصوصی امداد کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، ڈاکٹر تہذیب الحسن نے کہ امریکی محنت کشوں کی جدوجہد پوری دنیا میں ایک مثال بن گئی ہے اور دنیا کے 80 سے زائد ممالک میں یوم مئی منایا جاتا ہے

متعلقہ عنوان :