رانا ثناء اللہ فوری اپنے بیان پر خواتین سے معافی مانگیں‘یاسمین راشد

پی ٹی آئی کی بڑھتی ہو ئی مقبولیت سے نواز شریف ، رانا ثناء اللہ اور طلال چوہدری پاگل پن کا شکار ہو چکے ہیں

منگل مئی 18:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشدنے پی ٹی آئی خواتین کے حوالے سے رانا ثناء اللہ کے نازیبا الفاظ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ رانا ثناء اللہ نے خواتین کی توہین کی ہے پی ٹی آئی کی خواتین اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہیں اور مطالبہ کرتی ہیں کہ رانا ثناء اللہ فوری اپنے بیان پر خواتین سے معافی مانگیں،کسی کی ماں ِ، بہن کے بارے میں گھٹیا زبان استعمال کر نے سے پہلے رانا ثناء اللہ اپنے گربیان میں جھانک لیتے کہ وہ خود ٹی وی پر اقرار کر چکے ہیں کہ کون اچھا ڈانس ، اور اچھے ٹھمکے لگاتی ہے ، (ن) لیگ میں گھٹیا اور بازاری لوگوں کی منڈی لگی ہوئی ہے ، پی ٹی آئی کی بڑھتی ہو ئی مقبولیت سے نواز شریف ، رانا ثناء اللہ اور طلال چوہدری پاگل پن کا شکار ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ رانا ثناء اللہ نے تما م سیاسی خواتین کو گالی دی ہے ایسے شیطان شخص کو جیل میں ڈال دینا چاہیے ، لیگی خواتین کو بھی خیال کر نا چاہیے کہ وہ اس کا بائیکاٹ کریں ، خواتین کسی بھی پارٹی سے ہوں وہ قابل عزت اور قابل احترم ہیں ، راناثناء کا بے ہودہ گفتگو میں کوئی ثانی نہیں،،نواز شریف اورمریم نواز کی راناثناء اللہ کے بیان پر مجرمانہ خاموشی شرم ناک ہے ۔