ہائی کورٹ کے حکمنامے کی خلاف ورزی 5-Cکے پرانے اسٹاپ سے متصل پلاٹ پر ناجائزتعمیرات جاری

منگل 1 مئی 2018 18:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) شہری حقوق کمیٹی کے چیئرمین عبدالوحیدیونس ،جنرل سیکریٹری جمیل عباس ،اکرم نقشبندی ودیگرنے کہاہے کہ ناجائزتعمیرات اور چائناکٹنگ کے خلاف ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجودشہرکراچی میں ناجائزتعمیرات کا سلسلہ جاری ہے، گلبرگ بلاک 12 میں 5-Cکے پرانے بس اسٹینڈ اور جامع مسجد سے متصل پلاٹ پر زیرتعمیر زیدی سینٹرکے مالک نے اردگردکی زمین بھی عمارت میں شامل کرلی،حالانکہ ان کا پلاٹ BS-1صرف 400گزپر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

ناجائزتعمیرات کورٹ کے حکمنامے کی صریحاً خلاف ورزی ہے لیکن KBCAاورKMCسمیت تمام حکومتی اداروں کے افسران خواب غفلت میں مصروف ہیں، قبضہ مافیاکو کوئی روکنے ٹوکنے والانہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ناجائز تعمیرات پر علاقہ مکینوں میں شدیدغم وغصہ پایاجارہاہے جو کسی بھی طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتاہے لہٰذاحکومتی ادارے فوراًحرکت میں آئیں اور ناجائزتعمیرات کو روکیںتاکہ کسی بڑے احتجاج کوروکاجاسکے ۔

متعلقہ عنوان :